وزیراعظم

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پیرس(گلف آن لائن)فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں