وزیر اطلاعات

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں، وزیر اطلاعات

پیرس (گلف آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں، دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،نواز شریف کی بصیرت انگیز قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے شاندار استقبال کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کی بصیرت انگیز قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے کہاکہ ن لیگ نے اقتدار میں آتے ہی عام آدمی کی فلاح کو اپنا مشن بنایا، پاکستان کی موجودہ حکومت نے پہلے کی طرح برق رفتاری سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جو لائق تحسین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں