کراچی (گلف آن لائن)کراچی میں مرغی کا گوشت غیر معمولی مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی، پولٹری ریٹیلرز نے قیمت 800 روپے تک بڑھانے کا منصوبہ بنالیا۔
کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت 570 روپے کلو سے 150 سے 170 روپے مہنگا یعنی 720 سے 740 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 790 روپے تک کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب خریدار وں کا کہنا ہے کہ قوت خرید جواب دے گئی، کئی کئی کلو خریدنے والے ایک کلو اور آدھ کلو پر آگئے ہیں۔افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ قیمتوں کو چیک کرنیوالا نظام کمزور ہونے کے سبب مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔