پیرس (گلف آن لائن) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے فرانس کے وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم الزبتھ بورن کے ساتھ بات چیت کی۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے نطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں ممالک قومی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا تھا جس میں چین- فرانس تعلقات کی ترقی کے لیے حکمت عملی کی رہنمائی کی گئی تھی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین فرانس کےحالیہ دورے کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین- فرانس تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کو فروغ دینے کے لیے فرانسیسی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ چین دوطرفہ تجارت کی متوازن ترقی کو فروغ دینے، ایک دوسرے تک مارکیٹ کی رسائی کو بڑھانے، کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنانے، سبز ترقی اور دیگر پہلوؤں میں تعاون کے امکانات کو استعمال کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے فرانس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشترکہ مشاہدہ کیا۔