اسلام آ باد (گلف آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اداروں کیخلاف نفرت انگیر تقریر کیس میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت مسترد کی، پیر کو انسداددہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے شیرپا پل پرسڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر کرنے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ یاسمین راشد مذکورہ کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ 22 جون کو پولیس نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی تھی۔