لاہور (گلف آن لائن) ایک سال کے دوران فی لیٹر پیٹرول 13روپے 26پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 16روپے 4پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔یکم جولائی 2022ء کوایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 248روپے 74پیسے تھی جبکہ یکم جولائی 2023ء کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262روپے ہے۔یکم جولائی 2022ء کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے تھی اور اب ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 260روپے 50پیسے ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اگلے 15روز کے لیے ساڑھے7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔