لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم آل رانڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے جنون میں مبتلا ہونے کے بجائے قومی ٹیم کو ایونٹ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے۔شاداب خان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں بہت دبائو ہوتا ہے اور یہ ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت گیا اور ورلڈ کپ ہار گیا تو اس جیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، اس لیے ہمیں ٹرافی گھر لانے پر توجہ دینی چاہیے۔شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کی ایک الگ ہی خوشی ہوتی ہے، مجموعی طور پر اس مقابلے کا دبا بھی مختلف ہے اور اب تو جب ہم نے بھارت جانا ہے تو وہ ان کا ہوم گرانڈ ہو گا اور ہجوم بھی ہمارے خلاف ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال میں میرا خیال ہے کہ اگر ہم بھارت سے ہار بھی جاتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو یہی ہماری جیت ہے کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا سب سے زیادہ مقبول میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔