پشاور (گلف آن لائن)سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جھنڈے تلے مزید سیاست نہیں کروں گا۔ تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ چکا ہوں۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پرویزخٹک نے کہا کہ اولین ترجیح اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی رفقا سے مشاورت،فائل ورک جاری ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ترجیح اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے تاہم پارٹی نہ بناسکا تو کسی بھی جماعت میں شامل ہوسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے منسوب چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف بیانات سے میرا کوئی تعلق نہیں،کل بھی ان کا احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں۔