بیجنگ (گلف آن لائن) نیپال سے چین کے لیے سائیلج کی پہلی کھیپ کی روانگی کی تقریب جنوبی نیپال کے شہر بھرت پور میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نارائن کاکی شریستھا اور نیپال میں چین کے سفیر چن سونگ نے روانگی کی تقریب میں شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی توقعات کا اظہار کیا۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شریستھا نے کہاکہ “آج نیپال سے چین کو سائیلج کی برآمد کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔ یہ ایک آغاز ہے، اور یہ تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے دونوں ممالک کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔اس سے نیپال کی تجارت کی ترقی اور چین کے ساتھ نیپال کے تجارتی خسارے میں کمی کا ایک نیا دروازہ کھلے گا۔