لاہور (گلف آن لائن) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی میری خواہش سے نہیں بلکہ نصیب میں لکھا ہوگا تب ہوگی۔
ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ وفاداری، عزت اور خلوص یہ وہ تین خصوصیات ہیں جوکہ ایک شریکِ حیات میں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہوں اور میں شادی کرنا بھی چاہتی ہوں لیکن میں جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں ویسا شخص مجھے ابھی تک نہیں ملا اور میں نے تلاش بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کبھی بھی میری خواہش پر نہیں ہوگی بلکہ جب نصیب میں لکھا ہوگا تب ہی ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ یہ تاخیر اس لیے بھی ہوکہ شاید اللہ کو میرا دعائیں کرنا پسند ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی کہ جس کے ساتھ رہنا مشکل ہو بلکہ کوئی ایسا شخص چاہتی ہوں جوکہ میرے ہم خیال ہو ایسے لوگوں کا ملنا مشکل ہے۔