پریٹوریا(گلف آن لائن)جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامفوسا نے جاری کردہ عدالتی دستاویزمیں قراردیا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین کی گرفتاری روس کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر کو آیندہ ماہ جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے لیکن ان کے خلاف ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔
آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے جنوبی افریقا سے توقع کی جاتی ہے کہ اگر روسی صدر اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو وہ اس وارنٹ پر عمل درآمد کرے اور انھیں گرفتار کرے۔