بیجنگ (گلف آن لائن)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے “سائنس اور چین” نامی سائنسی سرگرمی کے سائنسدانوں اور ماہرین کے نمائندوں کو جوابی خط لکھا ، جس میں سائنسی اور تکنیکی کارکنوں سے سائنس کو مقبول عام بنانے کے نصب العین کی حمایت اورشرکت کی پرجوش توقعات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے جوابی خط میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ تخلیقات پر مبنی ترقی کے حصول کے لئے سائنس کو مقبول عام بنانا ایک اہم بنیادی کام ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سائنس کی مقبولیت کے نصب العین کی حمایت اور شرکت کے لئے مزید سائنسی اور تکنیکی کارکنوں کو رہنمائی فراہم کریں گے اور ملک میں اعلیٰ معیار کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔