6.78 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں

بیجنگ (گلف آن لائن)

انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت نے اس سال کی پہلی ششماہی میں انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے کاموں میں پیش رفت کا تعارف کرانے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کے شہروں اور قصبوں میں 6.78 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جو سالانہ ہدف کا 57 فیصد پورا کرتی ہیں۔

اطلاع کے مطابق غربت سے نکالے گئے لوگوں کے مستحکم روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے متعلقہ محکموں نے منظم لیبر ایکسپورٹ اور پبلک ویلفیئر جاب پلیسمنٹ جیسے چینلز کو وسعت دی ہے اور جون کے آخر تک غربت سے نکالے جانے والے افراد کے لیے ملازمتوں کی تعداد 32.59 ملین تک جا پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں