گوجر خان(گلف آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تعلیم سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں تعلیم ہی کسی قوم کو بناتی ہے تعلیم ہی معاشرے کو تشکیل دیتی ہےتعلیم گھر کا نقشہ بدل دیتی ہے تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول نہیں بلکہ اس سے کردار سازی اور شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے تعلیم معاشرے میں غلط اور صحیح میں تمیز سکھاتی وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہاں کی خواتین تعلیم حاصل نہ کریں عورت کا تعلیم یافتہ ہونا ایک پوری نسل کا تعلیم یافتہ ہونا ہوتا ہے جتنا بیٹوں کی تعلیم پر دھیان ضروری ہے اس سے زیادہ بیٹیوں کی تعلیم پر توجہ اور محنت ضروری ہے یونیورسٹی اور کالجز بنانے کا بنیادی مقصد یہ ہیکہ ہماری آیندہ آنے والی نسلیں ہم سے بہتر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈی موڑ سپرئیر کالج برائے خواتین نگائیل کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری عامر خورشید نے کیا اس سے پہلے جب راجہ پرویز اشرف تقریب میں پہنچے تو چوہدری عامر خورشید و دیگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا والہانہ استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب بھی اقتدار ملا کوشش یہی کی کہ اپنے ملک اور بلخصوص اپنے حلقہ کی عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کروں اور الحمد اللہ بڑی حد تک کامیاب رہا2013 میں پاکستان مسلم لیگ اور 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں مرکز اور صوبے میں رہیں دونوں جماعتوں نے تحصیل گوجرخان اور اس کے عوام کو کیا دیا کوئی ایک اینٹ تک نہیں لگوائی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے تو کچھ نہیں کیا البتہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ، بتعمیزی کو فروغ دیا لوگوں کے آپس میں پیار محبت دوستیوں اور رشتے داریوں کو نفرت اور دشمنیوں میں بدل دیا فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے شہیدوں کی تصویروں کو جلایا گیا ہماری اس سے بڑی بد قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ مجھ سمیت دیگر جماعتوں اور ان کے امیدواروں کی سابقہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ووٹ اس بندے کو دیں جو آپ کی خدمت کرنے کے اہل ہوـ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ضلع کرم میں حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، وفد اور ہیلی کاپٹر محفوظ رہے
- محسن نقوی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بیرسٹر گوہر سے صرف ایک بار رابطہ ہوا ہے ،ترجمان وزارت داخلہ
- کوئی شک و شبے میں نہ رہے جو احتجاج کے لیے آئے گا وہ گرفتار ہوگا، عطا تارڑ
- سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی عالمی ڈونرز کے علم میں لانے کی تنبیہہ کر دی
- پنکی پیرنی کا سعودی عرب بارے بیان غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے’مریم اورنگزیب
ہمارا فیس بک پیج
Archives
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020