ڈاکٹرمہاتیرمحمد

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال داخل

کوالالمپور( گلف آن لائن)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کو انفیکشن کے باعث نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی جے این) میں داخل کردیا گیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 98 سالہ سیاستدان کو منگل کو انفیکشن کے علاج کے لیے داخل کیاگیا تھا ڈاکٹر مہاتیر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،اور امید کی گئی ہے کہ وہ جمعہ (4 اگست) تک ہسپتال سے ڈسجارج ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ تجربہ کار سیاست دان کو کئی سالوں سے صحت کے خدشات لاحق رہے ہیں، دل کے متعدد دورے پڑنے سیبائی پاس سرجری سے گزرنا پڑا۔انہیں گزشتہ سال اگست میں مثبت ٹیسٹ کے بعد کوویڈ 19 کے لیے اسپتال میں بھی داخل کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں