لاہور ( گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائرمتفرق درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویراحمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب مہنگائی سے ستائے عوام پرمزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 95پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے جس نے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کومتاثر کیا ہے۔