احسن اقبال

پاکستان میں مائیکروسافٹ کا ادارہ بنانے کی پیشکش بارے جھوٹ پہ مبنی فرضی کہانی پی ٹی آئی کی جھوٹ فیکٹری کا ثبوت ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے کچھ عرصہ پہلے ایک فرضی کہانی پھیلانا شروع کی جس میں کہا گیا کہ دسمبر 1996 میں دو امریکی پاکستانی بل گیٹس کے نمائندہ بنکر پاکستان میں مائیکروسافٹ کا ادارہ بنانے کی پیشکش لائے اور میں نے انہیں گھاس نہیں ڈالی اور کہا بل گیٹس کون ہے؟۔

بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے جب میں نے نشان دہی کی کہ دسمبر 96 میں تو معراج خالد صاحب کی نگران حکومت تھی تو اس جھوٹی کہانی سے تاریخ غائب کر کے پھر پھیلانا شروع کر دیا گیا، یہ جھوٹ پہ مبنی فرضی کہانی پی ٹی آئی کی جھوٹ فیکٹری کا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج وہ بھگت رہی ہے۔

جس شخص نے ملک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ، سائیبر سیکورٹی، اوٹومیشن اینڈ روبوٹیکس، بگ ڈیٹا اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، قوانٹم کمپیوٹنگ اور نینو ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں نیشنل سینٹرز قائم کروائے ہوں وہ بل گیٹس اور مائیکروسافٹ سے نابلد ہو گا، یہ ایک لطیفہ تو ہو سکتا ہے مگر حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں