رانا ثناء اللہ

بین الاقوامی میڈیا پر آنیوالی دستاویز کی تحقیقات ہونی چاہیے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز سے متعلق کہا ہے کہ اس اطلاع کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہیے۔ایک بیان میں رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ بظاہر یہ کام بہت شر انگیز ہے،یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ بات بھی ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ ان سے وہ سائفر کاپی گم ہوگئی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں