نگران وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن )نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔

یاد رہے کہ انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔ان سے قبل اس عہدے پر رہنے والوں میں غلام مصطفی جتوئی، بلخ شیر مزاری، معین الدین حیدر، معراج خالد، محمد میاں سومرو، میر ہزار خان کھوسو اور جسٹس ناصر الملک شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں