نگران وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں 8 ملین افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں،نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 ملین افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر صرف خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ 8 ملین افراد کا سوال ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔ بلوچستان کی صورتِ حال پر انوار الحق کاکڑ کی دلیل رہی ہے کہ بلوچوں کے پاس تاریخی طور پر بھی پاکستان سے جڑنا ہی بہترین چوائس رہی جہاں ان کی سیاسی نمائندگی ہے اور معیشت محفوظ ہے۔

انوار الحق کاکڑ دہشتگردی کے خلاف بھرپور مؤقف رکھتے ہیں اور اندرونی دہشتگردی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔ نو مئی کے واقعات پر بھی انوار الحق کا مؤقف تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار کم کرنے کے لیے کسی کو سلطان راہی بننے کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں