نگران وزیراعظم

معاشی مشکلات شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا،پروٹوکول کم رکھا جائے،انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(گلف آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت تیز کردی اوراپنی کابینہ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت تیز کردی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے اپنے رفقا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اورلوگوں کو تکلیف نہ ہو۔ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کیلئے جلیل عباس جیلانی،شعیب سڈل، حفیظ شیخ،احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ کے نام زیرغور ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرا طلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں