وہاب ریاض

کھلاڑیوں نے بھارت میں دبائوپر قابو پالیا تو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں، وہاب ریاض

لاہور(گلف آن لائن)سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے، اگر کھلاڑیوں نے بھارت میں دبائوپر قابو پا لیا تو پھر اچھا ہوگا۔وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہت اچھی ہے لیکن تمام کھلاڑی بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے تو اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑی دبائو کو کیسے برداشت کرتے ہیں۔

اْنہوں نے ایشیا کپ کے بارے میں کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کو ایشین کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔وہاب ریاض نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن اچھی ہے، پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ جیتنا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی متحد ہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم میں عماد وسیم اور حارث سہیل بھی ہوتے تو مزید اچھا ہوتا کیونکہ ان دونوں کو پریشر میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

اْنہوں نے پاکستان کی افغانستان کے ساتھ درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ٹیم ٹف ٹائم دے گی کیونکہ ان کی ٹیم اب بہتر ہو چکی ہے اور آسان حریف نہیں ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی بابر اعظم کی کپتانی اور پلاننگ میں ٹیم اچھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں