california-storm

میکسیکو میں تباہ کن اثرات چھوڑنے کے بعد سمندری طوفان ہلیری کیلیفورنیا پہنچ گیا

میکسیکوسٹی(گلف آن لائن) میکسیکو کے جزیرہ نما باجا کیلیفورنیا میں شدید بارشوں سے تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان ہلیری کی کیلیفورنیا میں تاریخی آمد ہوئی جس کے لیے موسمیاتی ماہرین نے ممکنہ تباہ کن سیلاب سے خبردار کیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو کے جزیرہ نما میں طوفانی سیلاب کی اطلاعات کے درمیان ایک شخص کی موت واقع ہو گئی اور کچھ سڑکیں بہہ گئیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارشوں سے شہر کی سڑکوں پر پانی کا سیلاب آ گیا جو ندیوں میں تبدیل ہو گیا۔کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے جنوبی کیلیفورنیا کے بیشتر علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ تر خشک رہنے والے خطے میں (بھی) سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

سان ڈیاگو، لاس ویگاس اور لاس اینجلس میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور پیشہ ورانہ کھیلوں کے مقابلوں کی تاریخیں تبدیل کر دیا گئیں۔لاس اینجلس یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ اور سان ڈیاگو یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ نے پیر کے لیے کلاسز منسوخ کردیں۔

میکسیکو کی سرحد کے بالکل شمال میں واقع سان ڈیاگو کانٹی نے اپنے پہلے ریکارڈ شدہ سمندری طوفان کے لیے تیاری کر لی ہے۔ پورے جنوبی کیلیفورنیا میں کچھ صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں صرف ایک دن میں سال بھر کے برابر بارش ہو سکتی ہے۔

کچھ علاقوں میں طوفان کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔سیلابی پانی دریائے لاس اینجلس کے پتھریلے کناروں سے بہہ نکلا جو عام طور پر بمشکل ایک قطرہ ہی روک سکتے ہیں۔

سان ڈیاگو کے مشرق میں تقریبا 90 میل (145 کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع صحرائی قصبے اوکوٹیلو میں انٹراسٹیٹ 8 پر چٹانی پتھر آ گرے جس کی وجہ سے ایریزونا جانے والی ہائی وے پر ٹریفک تاخیر کا شکار ہو گئی۔ہلیری سان ڈیاگو کانٹی سے ٹکرانے والا اب تک کا پہلا ریکارڈ شدہ طاقتور سمندری طوفان ہوگا اور یہ واقعہ طوفان جنوبی کیلیفورنیا کے لیے انتہائی نایاب ہے۔

1997 میں مشرق میں امپیریل کانٹی کا ایک دور دراز حصہ نورا طوفان کا نشانہ بنا اور طوفانوں کو نام دینے سے پہلے 1939 میں ایک اور طوفان لاس اینجلس کانٹی میں لانگ بیچ کے شمال میں ساحل سے ٹکرایا تھا۔

موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں 5 سے 10 انچ (12 سے 25 سینٹی میٹر) بارش ہو سکتی ہے۔سان ڈیاگو میں نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے ایک سینئر ماہر موسمیات الیکس ٹارڈی نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا، ”صحرا میں کچھ جگہوں پر یہ ایک سال کے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں