anwar-ul-haq-babar

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں چیف آف ایئر سٹاف نے نگران وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں