دوائیں

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، حکومت نے نوٹس لے لیا

پشاور(گلف آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔نگران حکومت نے ادویات کی قلت کی شکایات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نام مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ہسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کی شکایات سامنے آئی ہیں جس پر وزیراعلیٰ کے نگران مشیر نے ادویات کی کمی کا نوٹس لیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز سے کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے تمام ہیلتھ سینٹرز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مراسلے میں ہسپتالوں میں ادویات سے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں