اسلام آباد (گلف آن لائن)ایل پی جی کی درآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے دوران ایل پی کی درآمدات پر45 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 2 فیصدکم ہے،
گزشتہ سال جولائی میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر28 فیصدکی نموریکارڈکی گئی،
جون میں ایل پی کی درآمدات پر35 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو جولائی میں بڑھ کر45 ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر45 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
جولائی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات پر791 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جولائی میں 1.43 ارب ڈالرتھا۔