بڈاپسٹ(گلف آن لائن) ہنگری میںانفارمیٹکس اولمپیاڈکا عالمی مقابلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں سعودی انفارمیٹکس ٹیم کے افراد بھی شریک ہیں۔ اس انٹرنیشنل مقابلے میں 90 ملکوں کے 360 طلبہ شریک ہیں۔
سعودی طلبہ کی ٹیم کی سرپرستی شاہ عبدالعزیز اور ان کے کمپینز فاﺅنڈیشن فار گفٹڈنس اینڈ کریٹویٹی نے کی ہے۔ساتھ ہی سعودی وزارت تعلیم نے بھی تعاون کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طلبہ مسائل کا تجزیہ کرکے اور الگورتھم ڈیزائن کرکے اپنی معلوماتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔
ہر مدمقابل کو 3 کاموں سے نمٹنا ہوتا ہے جن میں وہ مسائل شامل ہیں جنہیں اسے 5 گھنٹے کے اندر حل کرنا ہوتا ہے۔ادیب الشہری، حمید الھذلی، عیسی الموسی اور جوری الجہنی پر مشتمل ٹیم کو بین الاقوامی انفارمیٹکس مقابلے آئی او آئیکی طرز پر پروگرامنگ مقابلوں کے ایک گروپ میں کامیاب ہونے کے بعد نامزد کیا گیا تھا۔
انتخاب کے عمل میں علاقائی مقابلوں میں طلبہ کے نتائج کو بھی مد نظر رکھا گیا تھا۔ ٹیم نے 5 سال کے عرصے میں معلومات کے شعبے میں ماہرین کی نگرانی میں وسیع تربیت حاصل کی ہے۔سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری میں انٹرنیشنل اولمپکس کے لیے موھبہ کے نام سے پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔
اس پروگرام میں سائنس، انجینئرنگ اور صحت کے شعبوں میں جدید نصاب اور افزودگی کے پروگراموں کے 20 مختلف اقدامات کو اختیار کیا گیا۔ موھبہ ہر سال ہونہار طلبہ کو سفر کی سہولت فراہم کرتا اور یہ طلبہ اس دوران کئی مراحل سے گزرتے ہیں۔ ہنگری میں عالمی مقابلہ 28 اگست سے شروع ہے اور یہ 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔