فیصل آباد (گلف آن لائن)ملک میں آٹے کی قیمت میں اگست کے دوران مجموعی طورپراستحکام رہا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2853.23 روپے ریکارڈکی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 0.20 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں ملک میں 20 کلوآٹے کی اوسط قیمت 2818.03 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اگست میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2923.83 روپے، راولپنڈی 2914.64 روپے، گوجرانوالہ 2733 روپے، سیالکوٹ 2733 روپے، لاہور2768.93 روپے، فیصل آباد2686.45 روپے، سرگودھا 2773 روپے، ملتان 2705.30 روپے، بہاولپور2746.67 روپے، سکھر2819.94 روپے، لاڑکانہ 2838.63 روپے، پشاور2739.80روپے، بنوں 2670.58 روپے،کوئٹہ2878.81 روپے اورخضدارمیں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2945.23 روپے ریکارڈکی گئی۔