اسلام آباد (گلف آن لائن)پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو26.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں دوفیصدکم ہے،
گزشتہ سال جولائی میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کاحجم 27.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرکمی ہوئی،
جون میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو27.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی میں کم ہوکر26.59 ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2023 میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کاحجم 371.26 ملین ڈالرتھا جو مالی سال 2022 میں 440.48 ملین ڈالرتھا