pervaiz-musharaf

مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست خارج

اسلام آباد (گلف آن لائن) سپریم کورٹ نے مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو غیر موثر ہوچکی ہے جس پروکیل توفیق آصف نے کہا کہ مقدمہ 6سال بعد لگے گا تو غیرموثر ہی ہوگا، گزشتہ روز تو فل کورٹ ریفرنس میں بھی مقدمات کی سماعت مقرر نہ ہونے پر بات ہوئی تھی۔

بعدازاں عدالت نے نظر ثانی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں