ministry of foreigin

چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.5 فیصد اضافہ، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماؤ ننگ نےکچھ مغربی ممالک کی چین کی معیشت کے بارے میں منفی توقعات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.5 فیصد اضافہ ہوا .

جو گزشتہ سال کے 3 فیصد کے مقابلے میں نمایاں طور پر تیز ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال چین کی معیشت 5.2 فیصد بڑھے گی۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطا بق ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی معیشت لچکدار ہے، اس میں زبردست صلاحیت ہے، یہ قوت حیات سے بھرپور ہے اور طویل مدتی بہتری کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہمارے پاس پائیدار اورمثبت معاشی ترقی کو فروغ دینے کا اعتماد اور صلاحیت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں