dhani-zaman

شاہنواز دھانی اور زمان خان کولمبو پہنچیں گے، ذرائع

کولمبو (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان منگل کولمبو پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث روؤف اور نسیم شاہ اگر مکمل فٹ نہ ہوئے تو متبادل کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل نسیم شاہ اور حارث رو¿ف کی انجری کا معائنہ کر رہا ہے۔

میڈیکل پینل کو نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس سے انجری کا درست اندازہ ہوسکے گا،علاوہ ازیں حارث رو¿ف کی پسلیوں میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں