کراچی (گلف آن لائن)اداکار وہاج علی نے بیٹی کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وہاج علی نے بیٹی عامرہ کے ساتھ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا اور دن بچوں کے ساتھ گزارا جس کی تصاویر نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
تصاویر پر مشتمل مختصر ویڈیو میں وہاج علی اور اہل خانہ کو ننھے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے، ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔نادیہ جمیل نے بتایا کہ وہاج نے بچوں کو دوسروں کی عزت و احترام کے ساتھ خوداری، عزت نفس کا درس دیا اور تعلیم و ہنر کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
نادیہ جمیل کے بتایا کہ وہاج نے وہاں ہر ایک بچے کو خاص محسوس کروایا اور ہر ایک کی خیریت دریافت کی۔اداکارہ کے مطابق وہاج اور اہل خانہ گھریلو تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ سے ملاقات کے لئے ہسپتال بھی گئے اور اسے تحائف دیئے۔