اسلام آباد (گلف آن لائن) سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اننگز کی آخری بال پر زبردست چھکا مارا ہے،چور کبھی چوکیدار نہیں بن سکتا، وہ چور ہی رہے گا۔
نیب ترامیم بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اننگز کی آخری بال پر زبردست چھکا مارا ہے،
ان لوگوں نے 16ماہ تک خاک چھان کر کیس ختم کرنے کی کوشش کی۔شیخ رشید نے کہا چور کبھی چوکیدار نہیں بن سکتا، وہ چور ہی رہے گا۔