tractor

ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 27 فیصد کی نموریکارڈ

مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں ٹریکٹروں کے 6645 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے.

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5219 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔اگست میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3967 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 48 فیصداورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 34 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں ملک میں ٹریکٹروں کے 2678 یونٹس اورگزشتہ سال اگست میں 2965 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 2577 یونٹس اورایم ٹی ایل کے 4068 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اے جی ٹی ایل کے 2663 یونٹس اورایم ٹی ایل کے 2556 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں