saad-rafiq

سندھ پاکستان ہے جب چاہیں تشریف لائیں ، سینیٹر وقار مہدی کا سعد رفیق کو جواب

اسلام آباد (گلف آن لائن)جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے سعد رفیق کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ پاکستان ہے جب چاہیں تشریف لائیں ،

سندھ میں دل جگر اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے ،سندھ میں مفت علاج کیلئے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی آتے ہیں ۔سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ کو تھر کی سیر بھی کرائیں گے جہاں سابقہ سندھ حکومت کی کوششوں سے بجلی بنتی ہے ۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تھر آج پاکستان کو روشن کر رہا ہے ،عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کا منشور ہے سندھ خدمت میں سب سے آگے ہے۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ خواجہ صاحب چاہیں تو پیپلزپارٹی انکے سیاسی، نفسیاتی اور طبی علاج کے لیے مفت مدد فراہم کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں