ممبئی(گلف آن لائن)بالی وڈ کوئین دپیکا پڈوکون نے کہاہے کہ شوہر رنویر سنگھ کیساتھ فلموں اور کمرشلز میں کام کرنے کا معاوضہ زیادہ ہے۔
بھارتی شو میں گفتگو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیاکہ آپ کو اور رنویر سنگھ کو بالی وڈ کے پاور کپل کے طور پر جانا جاتا ہے، آپ شوہر کیساتھ کام کا معاوضہ کتنا لیں گی؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا شوہر کیساتھ کام کا معاوضہ زیادہ ہے۔
رنویر کیساتھ کام کا معاوضہ زیادہ ہونے کے حوالے سے دپیکا پڈوکون نے کہاکہ دوسری مشہور جوڑیوں کی طرح ان کے اور رنویر کے درمیان کوئی عدم توازن نہیں ہے،یہی وجہ ہے کہ ان کا شوہر رنویر سنگھ کیساتھ کام کا معاوضہ زیادہ ہے۔اداکارہ نے کہاکہ ہم دونوں منفرد مقام رکھتے ہیں،اکثر مشہور جوڑیوں کے درمیان عدم توازن پایا جاتا ہے لیکن ہم میں ایسا نہیں ہے،
ہم دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک جیسے ہی انداز میں کیا لیکن آج ہمیں خود پر فخر ہے، ہم نے میرٹ اور شرائط کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی یہی چیز ہمیں منفرد بناتی ہے۔بھارتی میگزین کے مطابق دپیکا ایک فلم کا معاوضہ 12سے 15کروڑ بھارتی روپے لیتی ہیں۔