اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گی جہاں ان کے ایک ہفتے قیام کا امکان ہے۔وہ نواز شریف سے ملاقات اور ان کی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیراعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔