پیرس (گلف آن لائن )فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ نیجر میں فرانسیسی سفیر کو فوجی حکومت نےحراست میں لے لیا”۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ جو کھانا کھاتے ہیں وہفوجی راشن ہے۔
میکروں نے وسطی مشرقی فرانس میں Saumur-en-Auxois علاقے کے اپنے دورے کے دوران وضاحت کی کہ نیجر میں، جس وقت میں آپ سے بات کر رہا ہوں ہمارے ایک سفیر اور سفارتی عملے کو فرانسیسی سفارت خانے میں یرغمال بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 26 جولائی کو صدر محمد بازوم کا تختہ الٹنے والے فوجی اہلکار سفیر اور ملازمین سے کھانا روک رہے تھے۔ سفارت کارر فوجی راشن استعمال کرتے ہیں۔