لاہور(نمائندہ گلف) یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے، پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی شروع کردی۔
ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دسمبر تک یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی اور برطانیہ کی سی اے اے سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کی بحالی کا گرین سگنل دے دیں گے۔یورپی یونین نومبر اور برطانیہ کی ٹیمیں آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان آکر پی آئی اے اور سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کریں گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے اربوں روہے کی آمدنی متوقع ہے۔