لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی،مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیے۔ انہوں نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔
ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے ، اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا ۔ لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں ۔سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے ۔ افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی ۔