ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ اداکار سلمان خان جہاں اپنی دبنگ اداکاری سے مشہور ہیں وہیں ان میں ایک اور منفرد ٹیلنٹ بھی پایا جاتا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سلمان خان کو چارکول پینسل کی مدد سے 2 انسانی شکلوں کو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کبھی پینسل سے تو کبھی پورٹریٹ کو مکمل کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ سلمان خان کے اس چھپے ٹیلنٹ کو جان کر کہیں ان کے مداح حیران ہورہے ہیں تو کہیں انہیں سراہا بھی جارہا ہے۔
واضح رہے سلمان خان ناصرف بہترین اداکار اور ایک آرٹسٹ ہیں بلکہ وہ اپنی ایک غیر سرکاری تنظیم ‘بینگ ہیوم’ بھی چلا رہے ہیں جس سے وہ ضرورت مندوں کی خدمت میں بھی پیش پیش نظر آتے ہیں۔