چین

چین کا شام کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی جو 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے صدر بشار الاسدکی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کہ موجودہ ایشین گیمز میں شامی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نۓ کہا کہ شام چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے عرب ممالک میں سے ایک ہے اور آج ہم مشترکہ طور پر چین شام اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کریں گے۔ صدر شی نے کہا کہ چین شام کے ساتھ مل کر باہمی حمایت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف کے مشترکہ تحفظ کے لئے کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں