شہبازشریف

نوازشریف کا 21اکتوبر کو پوری قوم فقید المثال استقبال کریگی، شہبازشریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ قائد مسلم لیگ (ن)نوازشریف کا 21اکتوبر کو پوری قوم فقید المثال استقبال کریگی21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں،اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائیزیشن پر دیں۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف طے شدہ پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر بروز ہفتہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

انشااللہ پوری قوم ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ تمام پارٹی رہنماؤں کیلئے ہدایت ہے کہ 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں، اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائیزیشن پر دیں۔انہوںنے کہاکہ قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں اور قائد مسلم لیگ ن کے عظیم الشان استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں