اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) غیر شرعی نکاح کیس میں اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش نہ کرنے کی استدعا کر دی۔ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج کو غیر شرعی نکاح کیس میں طلبی کا معاملے پر خط لکھا ہے جس میں عدالت پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم پاکستان ہیں اور سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کا ٹرائل اٹک جیل کے اندر ہی کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اسلام آباد لانے میں سکیورٹی کا مسئلہ درپیش آسکتا ہے، ان کو درپیش سکیورٹی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشی سے استثنی دیا جائے۔