تل ابیب (گلف آن لائن)اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ایسے مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک کا اسرائیل سے رسمی تعلق نہیں۔