حیدر آباد(گلف آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے جوائن کر لیا۔مکی آرتھر انگلینڈ سے کانٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔
مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے تاہم وہ اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔