تہران(گلف آن لائن)عرب ممالک کی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ایرانی صدر کا بیان سامنے آگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں ملک ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں اور معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ملک ہار جائیں گے،
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ممالک اس جوئے میں ہار جائیں گے، یہ ممالک ہارتے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں۔