راولپنڈی(نیوز ڈیسک) نگران حکومت نے دوبارہ 4ماہ کا عارضی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، ہفتہ رواں میں ہی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیا عبوری بجٹ یکم نومبر سے28فروری تک کا بنایا جائے گا، نجی ٹی وی کے مطابق قانون آئین کے مطابق نگران حکومت 4ماہ سے زائد کا بجٹ نہیں بنا سکتی۔
تمام ترقیاتی اداروں، پنجاب حکومت اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے عبوری بجٹ31اکتوبر کو ختم ہوجائیں گے، رواں ماہ اکتوبر میں نئے منی بجٹ پیش نہ کرنے پر یکم اکتوبر سے تمام سرکاری ادار وں،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اخراجات غیر قانونی بن جائیں گے،موجودہ نگران حکومت نے وزارت خزانہ کو ختم ہونے والے چار ماہ کے بجٹ کو ہی دوبارہ چند تبدیلیوں کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نئے عبوری بجٹ میں کسی بھی ادارہ کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی فنڈ نہیں دیا جائے گا،صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود فنڈز سے ہی جاری اسکیمیں مکمل کی جاسکیں گی۔