اسد قیصر

فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ،ان سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا اور شکست دے کر اس کی جگہ پر لائیں گے،اسدقیصر

لاہور ( گلف آن لائن) سربراہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی کمیٹی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اوران سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا اور شکست دے کر اس کی جگہ پر لائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے حوالے سے سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بات نہیں ہوتی لیکن ان سب نے اپنی سیاست ختم کرلی۔ایک بات سب لوگ سمجھ لیں ہم کسی سے انتخابی الحاق کا ارادہ نہیں رکھتے، پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت ہے توپھر ہمیں کسی سے الحاق کی کیا ضرورت ہے۔

سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اوران سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا اور ہم انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کو شکست دے کر اسکی جگہ پر لائیں گے۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی طرف جانے کے فیصلے کو پارٹی قیادت کی تائید حاصل تھی، دوسری جماعتوں سے ملاقات سے متعلق ہم نے سفارشات چیئرمین کو دیدی ہیں۔اسد قیصر نے بتایا کہ دوسری جماعتوں سے ملاقات میں ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا شفاف و آزادانہ انتخابات ہوگا اور ملاقاتیں پارٹی چیئرمین اور کور کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہیں، بہت سختیاں ہوگئیں اب مس انڈراسٹینڈنگ کو ختم ہونا چاہیے۔

سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے جے یو آئی کی جانب سے نماز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی تائید سے مولانافضل الرحمان سے ملنے گئے تھے نماز کا وقت ہوا تو کھڑی جماعت میں شریک ہوگئے، نماز کی ویڈیو بنا کر جاری کرنا غیراخلاقی تھا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید قابل تعریف ہیں جس طرح انہوں نے حکمت سے حالات کابتایا،تجربہ اور میچورٹی ثابت کی۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نگران حکومت تو عملی طورپرنواز شریف کی حکومت ہے۔ایک غیرقانونی پنجاب نگران حکومت کس طرح نواز شریف کوریلیف دے سکتی ہے ، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ توپارٹی بنے ہیں۔یہ کس طرح شفاف انتخابات کروائیں گے۔الیکشن کمیشن اسکو نوٹس کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں